عید الفطر کے موقع پر اندرون ملک جانے والے مسافروں کے بے پنااہ رش کی وجہ سے پاکستان ریلوے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے گی، عید کے پہلے روز تمام ٹرینوں کے کرائے میں بھی 50 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے 2 جون صبح 10 بجکر 45 منٹ پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی اور دوسری ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن ساڑھے 11 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی اور چوتھی ٹرین 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ روانہ ہو گی جب کہ پانچویں ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔
عیداسپیشل ٹرینوں کی بکنگ 29 مئی سےشروع ہوجائے گی، ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔
جبکہ کرایوں میں کمی کے نوٹی فکیشن کے مطابق رعایت ٹرین کی نشستوں کی ایڈوانس ریزرویشن کروانے والے مسافروں کے لیے ہوگی اور کرایوں میں کمی کا اطلاق تمام ٹرینوں اور کلاس پر ہوگا۔