پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سی ای اورچرڈ مورن مستعفیٰ ہوگئے، استعفیٰ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنےمنظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
چودہ افراد پر مشتمل بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں سےآٹھ افراد نےسی ای او رچرڈ مورن کی ڈس کوالیفائی کیا تھا، رچرڈ مورن کینیڈین شہری ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی سی ای او تھے۔
اسٹاک مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے رچرڈمورن کی تعیناتی پرسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نےاعتراض کیاتھا، رچرڈ مورن پرمفادات کے ٹکراؤ کا الزام تھا، ان کی بیرون ملک ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں حصہ داری تھی، اس پران سے ایس ای سی پی نے اظہار وجوہ طلب کیا تھا تاہم رچرڈ مطمئن نہیں کرسکے تھے۔
رچرڈ مورن تین سال کے کنٹریکٹ پر جنوری دوہزار سترہ میں تعینات ہوئے تھے، وہ اسٹاک ایکسچینج میں نئی سرمایہ کاری اورغیرملکی انوسٹر کو راعب کرنےمیں بھی ناکام رہے تھے۔