ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ورلڈ کپ 2019ء کا دوسرا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان جمعے کو کھیلا جائے گا جس کے لیے 12 کھلاڑیوں کے نامون کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں میں سے پہلے میچ کیلئے 12 کھلاڑیوں میں تجربہ کار مڈل آرڈربلےبازشعیب ملک، فاسٹ بولرمحمد حسنین اورشاہین شاہ آفریدی شامل نہیں کیئے گئے۔
پاکستان کی 12 رکنی ٹیم میں کپتان سرفرازاحمد، امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر اورآصف علی شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ میں شکستوں کےتسلسل کو توڑنے کا عزم
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر مکمل فٹ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہیں۔
محمدعامرکے بارے میں اطلاعات تھیں کہ انہوں نےکوچ مکی آرتھرکو آگاہ کیا ہےکہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں اس لیے پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم نےبھرپورتیاری کی ہے اور امید ہےکہ آئی سی سی ایونٹ میں وکٹیں ضرورمختلف ہوںگی ہماری کوشش ہوگی کہ تین سوسےزیادہ رنزکریں تاہم لگ یہی رہا ہے کہ ٹاس جیت کرکوئی بھی کپتان پہلے بولنگ کرے گا۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ مشن کا آغاز 31 مئی جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم میں میچ سے کرے گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
حال ہی میں انگلینڈ اوراس سے قبل آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کے باعث گرین شرٹس مسلسل شکستوں کے بھنورمیں پھنسی ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورزمیں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف 0-4 سے شکست کے حوالے سے سفراز نے کہا کہ ہماری بیٹنگ بری نہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔