شمالی وزیرستان میں گزشتہ ایک ماہ کےدوران دہشت گرد کارروائیوں میں 5 سپاہی شہید اور 31 زخمی ہو چکے ہیں۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے اہلکارمعمول کی گشت پر تھے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اورآئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سپاہی عامل شاہ شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ بھی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے باعث پیش آٰیا۔
اس سے قبل 25 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں مسلح افراد نے خار کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
پاک فوج نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتارکیا جبکہ محسن داوڑموقع سےفرارہوگئےتھے،بعد ازاں پاک فوج نے محسن داوڑ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔