سزاپانے والےدونوں آرمی اورایک سویلین افسرجیل حکام کے حوالے

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 30 مئی کو سزا پانے والے دو آرمی اور ایک سویلین افسر کو سول جیل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ تینوں افسران کو جرائم کی تصدیق کے فوری بعد حراست میں لے لیا گیا تھا اوریہ افسران ٹرائل کےدوران فوج کی حراست میں رہے۔

 

خیال رہے کہ 30 مئی کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے ایک لیفٹننٹ جنرل ،ریٹائرڈ بریگیڈیئراورحساس ادارے کےایک سویلین افسر کی سزاؤں کی توثیق کی تھی۔

 

ان افسران کو جاسوسی کےالزام میں سزا دی گئی تھی، ان پر حساس معلومات دوسرے ملکوں کو دینے کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔

 

سزا پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔ بریگیڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان کو اور حساس ادارے کے سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کوسزائے موت دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔

 

آرمی چیف کی جانب سے سزاؤں کی توثیق کی خبریں آنے کے بعد ملک دشمن عناصر نے سوشل میڈیا پر مختلف پروپیگنڈے شروع کیئے اورکہا گیا کہ جن افسران کو سزائیں دی گئی ہیں وہ تو پہلے ہی ملک سے باہر ہیں، ان عناصرکے پروپیگنڈے کا مقصد فوج کو بدنام کرنا اور پاک فوج میں کڑے احتساب کے عمل کو مشکوک ظاہر کرنا تھا۔

 

سزا پانے والے افسران کو جیل کسٹڈی کیئے جانے کے آئی ایس پی آر کے تازہ بیان کے بعد ان فوج اور پاکستان مخالف عناصر کے مقاصد از خود دم توڑگئے ہیں۔

Share This Article

تازه ترین