محکمہ موسمیات نے منگل 4 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں منگل کو مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کے چاند کی پیدائش پیرکی سہ پہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہو چکی ہے۔

 

دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 4 جون کوکراچی میں بعد نمازِ عصرمحکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔

 

یاد رہےکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

 

ہوشیار: عید کے پہلے اور دوسرے روز موسم شدید گرم رہے گا۔

 

 

مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں عید کے پہلے اور دوسرے روز شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے ، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ عید کے تیسرے سے موسم بہتر ہونا شروع جائے گا۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 15 جون کے بعد سے موسم میں تبدیلی آئے گی ساٹ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی اوراگست کا مہینہ مون سون ہو گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

 

دوسری جانب سندھ پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کی لہر جاری ہے، جیکب آباد ، سکھر دادو ، لاڑکانہ میں قیامت خیز گرمی سے شہری نڈھال ہیں ، پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھرمیں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 

راولپنڈی اسلام آبادسمیت بالائی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت کچھ کم ہو گئی۔۔ محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

عید پرتفریح کیلئے پرفضا مقامات جانے والوں کیلئے خوشخبری۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سیاحوں کے لیے سوات ایکسپریس وے کھول دی گئی جس سے سوات، کالام، کمراٹ اور دیر آنے والے سیاحوں کو آسانی ہوگی، سوات موٹر وے کی وجہ سے سوات اور اسلام آباد کے درمیان سفر 5 گھنٹے سے کم ہو کر ڈھائی گھنٹےکا رہ گیا۔

 

لنڈاکے، شموزیٔ، شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر داخلی راستوں پر ٹورسٹ پولیس اسکواڈ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، بالائی علاقوں کی طرف جانے والوں کے لیے متبادل روٹ بھی مرتب کر لیے گئے۔

 

دوسری جانب سوات میں سیاحوں کے تحفظ کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اہل کار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، ‏ریسکیو 1122 کی جانب سے مختلف دریاؤں پر سیاحوں کی آمد کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور ان کی رہنمائی کے لیے مختلف بینرز اور تشہیری مہم بھی جاری ہے

 

حکومت سندھ کی عید پر پابندیاں۔

 

 

محکمہ داخلہ سندھ نے عید کےدنوں میں سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی اور ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

 

نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 جون سےسمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144 ایک ماہ کیلئےنافذکی گئی ہے،عید کے دنوں میں ون ویلنگ اور موٹرسائیکل ریس پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

 

 

واضح رہے عید الفطر، عید الضحیٰ اور مخصوص دنوں میں سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سمندر پر نہانے کی پابندی عائد کی جاتی ہے کیونکہ ان ایام میں منچلے نوجوان بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں اور جذبات میں آکر اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔

 

چاند رات کی شاپنگ ، نماز عید کی تیاریاں اور سیکیورٹی انتظامات۔

 

 

دوسری جانب کراچی میں چاند رات اورعیدالفطرپر سیکیورٹی کےلیےپولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ، ڈی آئی جی کا کہنا ہے شہر کی 4533مساجد میں نماز عید ادا کی جائےگی، مساجدکی سیکیورٹی پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

 

 

شہر میں 193 سے زائد نمازعیدکے بڑے اجتماعات کوبھی سیکیورٹی دی جائےگی جبکہ 6 ایس پی،34 ڈی ایس پی،84 ایس ایچ اوزاور7ہزارپولیس اہلکارتعینات ہوں گے، نمازیوں کو تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے