پاکستان میں عید کے رنگ دنیا کے دیگر اسلامی ممالک سے ذرا نرالے ہی ہوتے ہیں، اگر دیکھا جائے تو رمضان کا چاند نظر آتے ہی جہں سحر و افطار کی تیاریاں اور عبادات ک اہتمام کیا جاتا ہے وہیں ایک ماہ قبل ہی عید کی تیاریں بھی شروع کردی جاتی ہیں۔

رمضان کے آخری عشرے میں عید کی شاپنگ اپنے عروج پر ہوتی ہے اور اب تو چاند رات عید سے قبل عید کی سب سے بڑی تفریحات میں شامل ہوچکی ہے۔

 

 

 

 

عید کی شاپنگ کے بعد مرحلہ آتا ہے عید کے دن نماز عید کے اہتمام اور پھر گھروں میں انواع و اقسام کے کھانوں  اور میٹھے پکوان کی تیاریوں کا جس میں سرفہرست شیر خرما اور کھیر شامل ہوتی ہے

 

 

 

 

بات یہیں پہ ختم نہیں ہوتی میٹھی عید پر نئے کپڑے پہن کر سب کے ساتھ خوشیاں مناتے ہوئے مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے جب کڑک کڑک نئے نوٹوں کی عیدی ملتی ہے، ہے نا مزے کی بات۔۔۔

 

 

 

جب عیدی مل جاتی ہے تو شروع ہوتی ہے پھر تفریح

 

 

 

ارے ٹہریں مہندی کو ہم نے بھولے، ، بچیوں کا مہندی لگانا تو عید کے اہتمام کا خاص رکن ہوتا ہے بھئی

 

 

 

عید منائیں بھرپور طریقے سے لیکن عید کی خوشیوں میں غریبوں اور مسکینوں کو نہ بھولیں

 

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے