کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں بھی شکست جنوبی افریقہ کا مقدر بنی، ساؤتھ ہمٹن میں کھیلے جانے والےعالمی کپ کےتیسرےمیچ میں پروٹیزنےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی بلے بازوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بھارتی بلے باز شیکھردھون 8 رنز بناکر پولین لوٹ گئے جبکہ بعد کپتان ویرات کوہلی نےبلے بازی کی ذمہ داری لیکن وہ بھی زیادہ دیر میدان میں نہ ٹک سکے اور 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
راہول نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 رنز اسکور کیے جبکہ بھارتی سینئر کھلاڑی ایم ایس دھونی نے ذمہ داری سے 34 رنز بنائے۔
شیکھر دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے روہت شرما نے بھارتی ٹیم کے اسکور بورڈ میں 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 122 رنز کا ناقابل شکست اضافہ کیا۔
قبل ازیں ساؤتھ ہمٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 50 اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا، بھارت کے یوزویندرا چاہل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ کیا لیکن صرف 24 رنز اسکور کرسکے۔
ون ڈاؤن آنے والے کپتان فاف ڈپلیسی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کو یوزویندرا چاہل نے شکار کیا اس کے بعد کوئی جنوبی افریقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ڈیوڈ ملر بھی 31 رنز پر یوزویندرا چاہل کا شکار بنےاورآنڈیلی فیہلوک وایو 34 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپننگ اور مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد رابادا اور کرس مورس نے ٹیم کے رن ریٹ کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا، جوبی افریقہ 9 وکٹوں کے نقصان پر پچاس اوورز میں 66 رنز کی مشترکہ اننگز کے بعد227 رنز بناسکی۔
تھسارا پریرا 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، ادانا 10، ملنگا 4 رنز پر لکمل کا ساتھ چھوڑ گئے، پردیپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سرنگا لکمل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کے جے جے بھومرا اور بی کمار نے جنوبی افریقہ کے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کلدیپ یادیو نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔