ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دئیے جانے والے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بناسکی، مچل اسٹارک نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری جب ایون لوئس 1 رن پر پویلین لوٹ گئے، کرس گیل 21 رنز بنا کر اسٹارک کا شکار بنے، شائے ہوپ نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، پورن 40 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر ایرون فنچ کو کیچ دے بیٹھے، ہیٹ میئر 21 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، کپتان جیسن ہولڈر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا، آندرے رسل 15 رنز بناسکے، بریتھ ویتھ 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوٹ ریل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ایشلے نرس 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پیٹ کمنز نے دو اور ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 49 اوورز میں 288 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا، بریتھ ویتھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی پانچ وکٹیں جلد کرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور کیری نے شاندار شراکت داری قائم کی، اسٹیو اسمتھ 73 اور کیری 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کولٹر نیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، کولٹر نیل کو بریتھ ویتھ نے آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر تھامس کا شکار بنے، ڈیوڈ وارنر تین رنز بنر کا پویلین لوٹ گئے، عثمان خواجہ 13 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر ہوپ کو کیچ دے بیٹھے، گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اسٹونس 19 رنز بنا کر کپتان جیسن ہولڈر کا نشانہ بنے، پیٹ کمنز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مچل اسٹارک 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویتھ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تھامس، کوٹ ریل اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔