• Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز

شفقنا اردو

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • عالمی منظر نامہ
  • وڈیوز
  • رابطہ
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکزشفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
Font ResizerAa
Search...
Follow US
© Copyright - SHAFAQNA | 2025

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ہے کیا۔۔۔؟؟

Published: 14:40 | پیر جون 10، 2019
Share

 

زیادہ پرانی بات نہیں سب نے سنا اور دیکھا کہ کبھی فالودے والے کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے نکل رہے تو کبھی رکشے والے کا کوئی اکاؤنٹ نکل آیا جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشنزہوئیں، یہ وہ اکاؤنٹس تھے جو بے چارے غریبوں کو بتائے بغیر کھولے گئے اور ان سے پیسوں کا لین دین چلتا رہا، منی لاندرنگ بھی ہوئی اور اربوں روپوں کی بیرون ملک منتقلیاں بھی ہوئیں

 

لیکن یہ اکاؤنٹس سامنے آئے کیسے۔۔۔؟؟

 

منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اُس وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔

 

ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔

 

معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا تو اعلیٰ عدالت نے اس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دی جس نے گزشتہ برس 24 دسمبر کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں 172 افراد کے نام سامنے آئے۔

 

جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔

 

 

اس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تفتیش کی گئی جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی تحریری طور پر جے آئی ٹی کو اپنا جواب بھیجا جب کہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

 

سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2019 کو اپنے فیصلے میں نیب کو حکم دیا کہ وہ جعلی اکاؤنٹس کی از سر نو تفتیش کرے اور 2 ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرے جب کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ بھی نیب کو بجھجوانے کا حکم دیا۔

 

اعلیٰ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہےتو بنایا جائے، نیب نے 7 جنوری کو ہی جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کو دی گئی۔

 

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔

 

نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین ریفرنسز تیار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر بھجوائے اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 اپریل کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا ریفرنس اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اوردیگرکےخلاف دائر کرنے کی منظوری دی۔

ایسے نجانے کتنے ذرائع تھے جن کے ذریعے کرپشن کرنے اور ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں نے اربوں ، کھربوں روپے کی ہیرپھیر کی۔

 

TAGGED:Anwar MajeedJaali Account caseNABState Bank
Share This Article
Facebook Copy Link Print

تازه ترین

میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
08:24 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
پاکستان میں خطے کے 48 فیصد غریب افراد، یومیہ آمدنی 850 روپے سے کم
08:23 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
غزہ میں تین سالہ خونریز تنازع، ہلاکتوں اور تباہی کے چونکا دینے والے اعداد و شمار
08:23 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
اسرائیل داخلی انتشار یا تباہی کی طرف بڑھ سکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ
08:23 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
شام یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے فوج بھیج سکتا ہے، رپورٹ
08:23 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیوٹن نے مدد کی پیشکش کردی
08:23 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونیوالے لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول: خبررساں ایجنسی
08:23 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات نہیں ہوئے، یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: سینیئر ایرانی عہدیدار
08:23 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
ایران امریکا رابطے قطر کی ثالثی میں بدستور جاری ہیں، قطری وزارت خارجہ
04:22 | جمعرات اکتوبر 8، 2026
پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات کامیاب، اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا
04:13 | جمعرات اکتوبر 8، 2026

متعلقہ خبریں۔

Pak Lead 3پاکستان

سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے عوامل

15:08 | جمعرات اگست 8، 2019
Pak Lead 3Top Stories 2پاکستان

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ کے 5  سو ارب سے زائد اثاثوں کاانکشاف ، نیب نے جائیداد کی تفصیلات حاصل کرلیں  

09:24 | بدھ اگست 7، 2019
Pak Lead 2Top Stories 2پاکستان

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، ن لیگی مہتاب عباسی بھی نیب انکوائریز میں شامل  

16:58 | بدھ جولائی 31، 2019
Pak Lead 1پاکستان

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کےاثاثوں کوقبضےمیں لینےکافیصلہ کرلیا

14:28 | پیر جولائی 15، 2019

Shafaqna Urdu | Shia News Agency – Fatwas & Analysis

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • عالمی منظر نامہ
  • وڈیوز
  • رابطہ

© Copyright - SHAFAQNA | 2026

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?