شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کے اقدامات کریں، وزیراعظم  

 

 

وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امان و امان کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

 

کرغزستان کی میزبانی میں ایس سی او سمٹ میں 8 رکن ممالک کے سربراہان حکومت و مملکت شریک ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایس سی او کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے اور وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو اقدامات کرنے چاہییں۔

 

 

پاکستان کے علاوہ روس، چین، بھارت، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان اور ازبکستان کے سربراہان شریک ہیں جب کہ اجلاس سے قبل سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔

 

 

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ایس سی او سمٹ اوپن فورم سے خطاب کیا  جس کے بعد ایس سی او اجلاس کے متفقہ اعلامیے پر دستخط کیئے گئے۔

سمٹ سے قبل وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

 

سمٹ کے شرکاء کے اعزاز میں کرغزستان کے صدر سوروونیے شریپوویچ کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا، وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ظہرانے کے بعد ملاقات ہوئی اور دونوں مملاک کے درمیان کئی امور پر گفتگو کی گئی۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے سائیڈ لائن پر بیلا روس کے صدر سے بھی ملاقات کی۔

 

پاک چین سربراہان کی ملاقات

 

 

وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی صدر نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک نے پاکستان چائناکمیونٹی کی تعمیر کے لیے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

چین اور پاکستان نے ’تمام موسمیاتی اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری‘ کی بھی توثیق کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے

 

 

 

 

Share This Article

تازه ترین