عالمی کپ اکیسواں میچ: ساؤتھ افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

 

انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

 

جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

افغانستان کی جانب سے اننگز کا حضرت اللہ زازئی اور نور علی نے کیا لیکن ٹیم کو بڑی شراکت دینے میں ناکام ہوئے اور پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری جب زازئی 22 رنز بناکر ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے, پہلی وکٹ گرنے کے بعد افغان ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 125 رنز بناکر ڈھیر ہوئی، افغانستان کی جانب سے راشد خان 35، نور علی 32 اور راشد خان 35 بنا کر آؤٹ ہوۓ۔

 

 

جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 4، مورس نے 3 اور فیلکووائیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

 

افغانستان کے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے پر اعتماد انداز میں کیا۔

پہلی وکٹ کی شراکت میں دونوں بلے بازوں نے 104 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی کوک 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ہاشم آملہ 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، افغان بولر گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

ساؤتھ افریقا نے افغان ٹیم کا ہدف 29 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور یہ میگا ایونٹ میں جنوبی افریقا کی پہلی کامیابی ہے۔

 

اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیلے تھے جس میں 3 میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

اس جیت کے بعد جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جب کہ افغانستان اب تک کوئی پوائنٹس حاصل نہیں کرسکا۔

 

 

 

Share This Article

تازه ترین