فوج میں اہم عہدوں پرتقرریاں تبادلے، جنرل فیض حمید آئی ایس آئی سربراہ مقرر

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انجینیر ان چیف تعینات کردیا گیا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز تھے انہیں اب کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔

 

Share This Article

تازه ترین