ہواوے نے فائیو جی فولڈ ایبل اسمارٹ فون "میٹ ایکس” مؤخر کردیا۔ 

 

 

چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے کی جانب سے نئے فولڈ ایبل فون کو موسم گرما میں لانچ  کرنا تھا تاہم اب اسے رواں سال ستمبر تک مؤخر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موبائل کے مزید آزمائشی ٹیسٹ  کیے جانا ہیں۔

 

ہواوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ نئے آزمائشی ٹیسٹ کورین کمپنی سام سنگ کی فولڈ ایبل اسکرین میں مسائل کی نشاندہی کے بعد کرنا چاہتی ہے اور اس بارے میں محتاط رہنا چا ہتے ہیں۔

 

ہواوے نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ میٹ ایکس کا لانچ رواں سال ستمبر میں کر دیا جائے گا۔

 

 

 

ہواوے "میٹ ایکس” اولیڈٹائپ فون ہے جو بنا فولڈ کیئے 8 انچ اور فولڈنگ حالت میں 6 اعشاریہ تین آٹھ انچ سائز کا ہے، اس میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے ساتھ اینڈرائیڈ 9 ورژن استعمال کیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی رینڈم ایکسز میموری بمعہ 512 گیگا بائٹس ہارڈ ڈرائیو کے ساتھ فون اپنی نوعیت کا انوکھا سیٹ ہوگا، ڈوئل سم کارڈ کے ساتھ اس میں 40 میگا پکسل کے کواڈ کیمرے کی سہولت دی گئی ہے۔

 

دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں کا خیلا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہواوے ابھی کسی بڑی سرمایہ کاری پر مبنی پروگرام کا آغاز کرنے سے گریز کررہی ہے۔

 

 

گوگل پلے اسٹور کی جانب سے بھ بھی ہواوے اینڈرائڈ سیٹس کو اپنا آپریٹنگ سسٹم بند کرنے کے اعلان نے بھی ہواوے کمپنی پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اگرچہ کمپنی نے اپنے چینی صارفین کیلئے نیا اینڈرائڈ سسٹم تیار کررکھا ہے لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہواوے کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

 

 

 

Share This Article

تازه ترین