آرمی چیف نے 320  کلو وزنی مٹاپے کا شکار نورحسن کی مدد کی ہدایت کردی  

 

 

ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد سے موٹاپے کے شکار ایک شہری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی درخواست کی تھی، جس پر آرمی چیف نے نور حسن کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صادق آباد سے لاہور منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

 

 

https://www.facebook.com/Shafaqnaurdu/videos/2411163345787340/

 

 

شفقنا نیوز نے 27 مئی کو صادق آباد کے رہائشی نورحسن کی وڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی تھی جس میں نور حسن نے بتایا تھا کہ وہ گذشتہ 10 سال سے بیمار اور بستر پر پرا ہے اس کا وزن 320 کلو ہوچکا ہے جس کی وجہ سے وہ چلنا پھرنا تو دور ہلنے سے بھی معذور ہے۔

 

نور حسن کے مطابق لاہور کے ایک ڈاکٹر نے اس کی مدد کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن وہ انتہائی غریب ہے اور بہت زیادہ وزن کی وجہ سے عام ایمبولینس کے ذریعے لاہور جانے سے قاصر ہے۔

 

نور حسن نے اپنے وڈیو پیغام میں آرمی چیف سمیت تمام حکام سے اپیل کی تھی کے کسی طرح اسے ایئر ایمبولینس فراہم کی جائے تاکہ وہ لاہور پہنچ کر اپنا علاج کرواسکے۔

 

یہ وڈیو شفقنا نیوز کے پیج کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی اور دیگر نیوز چینلز نے بھی اسے شیئر کیا، جس کے بعد آرمی چیف نے نورحسن کی فریاد سنتے ہوئے اسے فوجی ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور نور حسن کو خصوصی ہیلی کاپٹر پر کل صادق آباد سے لاہور منتقل کیا

 

ڈاکٹرز کے مطابق ہو سکتا ہے کہ نور حسن کے ایک زیادہ آریشن کرنے پڑیں لیکن علاج مکمل ہونے کے بعد وہ چل پھر سکے گا اور اپنے سارے کام خود کرنے کے قابل ہو جائے گا ۔ نور حسن نے فوج کی جانب سے مدد کے اعلان پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ہے، نور حسن کا کہا ہے کہ پاک فوج کی مدد کے بغیر اسکا علاج ممکن نہیں تھا لیکن اب پاک فوج کی مدد سے اسکا علاج ہو سکے گا۔

 

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کی تھی، بچیوں نے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی، جویریہ اور روبا نے فوجی وردیاں پہن کر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی تھی۔

 

 

 

 

 

Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی