مسلمان سے شادی کا ارادہ، بھارتی اداکار ریتھک روشن کا اپنی بہن پر تشدد  

 

 

بھارت میں مسلم دشمنی کس قدر انتہا کو پہنچ چکی ہے اس کا اندزہ آئے روز کے واقعے سے اندازہ لگایا جسکتا ہے جب گلی محلوں اور سڑکوں پر کسی بھی مسلمان کو ہندو انتہا پسند غنڈے بنا کسی قسور کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

 

لیکن مسلم دشمنی اس وقت زیادہ تشویشناک سورتحال اختیار کرلیتی ہے جب کوئی پبلک فیگر اپنی انتہا پسندی اور مسلمانوں سے دشمنی کا برملا اظہار کرتا ہے۔

 

ایسا ہی کچھ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان لڑکے سے شادی کا ارادہ کرنے پر بھارتی ہدایت کار ریتھک روشن نے اپنی بہن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ریتھک روشن نے اپنے باپ راکیش روشن کے ساتھ مل کرسنینا کو جیل بھجوانے کی بھی کوشش کی۔

 

راکیش روشن کی بیٹی اور ریتھک روشن کی بہن سنینا نے انکشاف کیا کہ اسے مسلمان صحافی روحیل امین سے محبت کرنے کی وجہ سے والد اور بھائی نے تشدد کیا اور کہا کہ مسلمان دہشت گرد ہیں ان سے شادی کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

 

سنینا کا بھارتی میڈیا کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہنا تھا کہ روحیل امین دہشت گرد ہوتے تو بھارت میں صحافی کیسے ہوسکتے تھے۔

 

 

سنینا کا کہنا تھا کہ ان کی روحیل امین سے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی اور انہوں نے ڈر کی وجہ سے روحیل کا فون نمبر بھی چھپا رکھا تھا، میں نہیں چاہتی تھی کہ والد اور بھائی کو اس کا پتا چلے۔

 

ہریتھک روشن کی بہن نے بتایا کہ میں نے والدین کے خوف سے جوہو سے اپنی رہائش تبدیل کی اور گزشتہ ہفتے ہی والدین کے پاس واپس آئی اور اس دوران میں روحیل سے اس کے دفتر کے ذریعے رابطے میں رہی۔

 

سنینا نے بتایا کہ میرے والد راکیش روشن اور والدہ پنکی روشن نہیں چاہتی تھیں کہ میں روحیل سے ملاقات کروں لیکن میں چاہتی تھی کہ وہ روحیل کو قبول کر لیں، میرے گھر والوں نے میری زندگی کو جہنم بنا دیا ہے اور میں یہ برداشت نہیں کر سکتی۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں ریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے ہی بھائی کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کردیا تھا، سنینا نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میری ساری حمایت کنگنا رناوت کے کے ساتھ ہے، جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنینا نے اپنے بھائی پر کنگنا کو ترجیح دی ہے۔

 

 

دوسری جانب کنگنا رناوت کی بہن رنگولی کا کہنا تھا کہ سنینا نے انہیں اور کنگنا کو فون کرکے ریتھک روشن اور کنگنا کے معاملے پر پہلے آواز نہ اٹھانے کے لیے معافی مانگی ہے۔

 

 

 

 

Share This Article

تازه ترین