عالمی کپ 26 ویں میچ: آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی

 

ناٹنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 48 رنز سے شکست دیدی۔

 

 

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 121 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا, آسٹریلیا کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایرون فنچ تھے جنہوں نے 53 رنز کی انگنز کھیلی جس کے بعد عثمان خواجہ بیٹنگ کرنے کے لیے آئے اور 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ جب کہ میکسویل نے 10 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

 

 

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز اسکور کیے۔ بنگلا دیش کی جانب سے پارٹ ٹائم بولر سومیہ سرکار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مستفیض الرحمان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

 

بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز سومیہ سرکار اور تمیم اقبال نے کیا لیکن سومیہ سرکار 10 رنز بنا کر ایرون فنچ کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔

 

 

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد تمیم اقبال اور شکیب الحسن نے ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 102 رنز پر شکیب الحسن 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تمیم اقبال نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جب کہ محموداللہ نے بھی 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی,بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے آسٹریلوی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مشفیق الرحیم اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار تو نہ کرا سکے لیکن وہ 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

 

بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے ۔

  آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، ناتھن کارٹرنیل اور اسٹوئنس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایڈم زمپا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

 

پوائنٹس ٹیبل کی حالیہ صورتِ حال۔

 

 

Share This Article

تازه ترین