عالمی کپ 27واں میچ: سری لنکا نے انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

 

لیڈز کے گرؤنڈ میں ہونے والے میچ میں سری لنکا کے کپتان کرونارتنے نے ٹآس جیت کر بلےبازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ آوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ کو 233 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں انگلینڈ صرف 212 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئ۔

 

سری لنکا کے اوپنرز کرونارتنے اور کسال پریرا اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فرہام نہ کرسکے اور 3 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گۓ، اس کے بعد انے والے بیٹسمین نے اوشیکا نے جارحانہ انداز سے بلے بازی کی اور 49 رنز کی انگنز کھیلی، مینڈس بھی 46 رنز کی انگنز کھیل کر آؤٹ ہوگۓ۔

 

 

میتھیوس نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

 

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرجر اور مارک ووڈ نے تین، تین وکٹیں لیں، عادل رشید 2 جب کہ بین سٹوکس صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوۓ۔

 

 

انگلینڈ کا 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنر جونی بیرسٹو اچھا اغاز نہ فرہام کر سکے اور اپنی پہلی ہی گیند پرآؤٹ ہوگۓ، جب کے جیمس ونس بھی صرف 14 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گۓ۔

 

اس کے بعد انے والے بیٹسمین تھے جو روٹ جنہوں نے اچھی انگنز کھیلتے ہوۓ 57 رنز بناۓ اور ٹیم کو 127 رنز کے مجموعی اسکور تک پہنچایا۔

 

 

مورگن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ، بٹلر 10, میعن علی 16، ووکس 2، عادل رشید 1، آرجر 3، اور مارک ووڈ کوئی رن نہ بنا سکے۔

 

بین سٹوکس نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

 

سری لنکا کی جانب سے بؤلرز نے بہترین کیھل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح یاب کروایا۔

 

 

ملنگا نے 4 وکٹیں حاصل کی، پردیپ 1، دی سلوا نے 3 اور ادنا نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

 

پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی تازہ ترین پوزیشن۔

 

 

Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی