وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے،اسی طرح 2010 میں جب سیلاب آیا تو اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن جدھر بھی پاکستانی تھے سب نے اپنا حصہ ملایا اور ہم مشکلات سے نکل گئے۔
اب وقت ہے کہ عوام ایسٹس ڈیکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ عوام کی مدد سے ہی قرضوں کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔
Courtesy: PTV
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں، میرے خیال میں اگر قوم فیصلہ کر لے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا کر سکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں لیکن مجھے اس کے لیے عوام کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے، ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، عوام خود ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعداہ کیا کہ کرپشن کرنے والوں کو تو چھوڑنا ہی نہیں ہے، اب ٹیکس چوروں کے پیچھے بھی جائیں گے۔