مقبوضہ کشمیر میں بھاتی فوج نےآپریشن کےنام پرمزید 4 کشمیری شہید کردیئے

 

 

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں وحشت و درندگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، فوجی درندوں کی جانب سے معصوم و بے گناہ کشمیریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ڈرامڈورا اور کیگام کے علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔

بھارتی قابض فورسز نے آپریشن کا ڈھونگ رچاتے ہوئے فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کردیا اور دعویٰ کیا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

 

کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جب کہ واقعے کے خلاف مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا، گزشتہ روز ضلع بارامولا کے علاقے اڑی میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ قابض فورسز کی جانب سے 34 افراد کو شہید کیا گیا جن میں بیشتر نوجوان تھے۔

 

یاد رہے کہ بھارتی فوج 70 برس سے مقبوضہ کشمیر میں اپنا غیر قانونی تسلط حاصل کرنے کیلئے طاقت کاا مظاہرہ کررہی ہے اور 6 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی جنگلی جاناروں کی طرح کشمیریوں کا شکار کرتے ہیں لیکن کشمیر کے بچے سے بوڑھے تک نے آج تک بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کیا۔ اور ہزاروں جانوں کی قربانی کے بعد بھی کشمیر میں جدوجہد آزادی جاری ہے۔

 

 

Share This Article

تازه ترین