رؤس باؤل کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے 31ویں میچ میں بنگلہ دیش نے مققرہ اورز میں 7 وکٹوں کے نقاصان پر 262 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 47 ویں اوور میں 200 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئ۔
افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی انگنز کا آغاز لتون داس اور تمیم اقبال نے کیا مگر صرف 23 کے مجموعی اسکور پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ، تمیم اقبال بھی زیادہ دیر میدان میں نہ رک سکے اور وہ بھی 36 رنز بنا پیویلین لوٹ گۓ.
اس کے بعد شکیب الحسن نے اچھی انگنز کھیلتے ہوۓ اپنی ٹیم کا اسکور اگۓ بڑھایا اور ںصف سینچری بنا کر مجیب کی گیند پر آؤٹ ہوگۓ، شکیب الحسن اب تک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں, سرکار 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ، محمداللہ 27، حسین 35 جب کہ سیف الدین 2 رن بنا کر نمایاں رہے۔
وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 83 رنز کی شاندار انگنز کھیل کر 251 تک پہنچایا.

افغانستان کی جانب سے آف اسپنرمجیب ارحمان نے تین وکٹیں حاصل کیں، کپتان گلبدین نائب نے دو کھیلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دولت زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں انگنز کا آغاز کپتان گلبدین نائب اور رحمت شاہ نے کیا تاہم صرف 49 کے مجموعی اسکور پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ، اس کے بعد حشمت اللہ شاہدی میدان میں آۓ مگر وہ بھی صرف 11 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گۓ۔
کپتان گلبدین نائب نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 49 رنز کی انگنز کھیل کر ٹیم کا مجموعی اسکور 104 کت پہنچایا، اصغر افغان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ، نجیب اللہ زدران 23 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گۓ۔
محمد نبی دولت زدران اور مجیب ار رحمان صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوۓ، راشد خان بھی صرف 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوۓ، اکرام اللہ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ جب کہ سمیع اللہ شنواری 49 رنز بنا کر نمیاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن کی 5 وکٹوں نے بنگلہ دیش کو فتح یاب کروایا، رحیم نے دو کھیلاڑیوں کو آؤٹ کیا کیا جب کہ سیف الدین اور حسین ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوۓ۔

بنگلہ دیش اس میچ کے بعد پانچویں نمبر موجود ہے جب افغانستان آخری نمبر پر ہی موجود ہے۔
