امریکی صدر کا پھریوٹرن، ایران کو دھمکی کے بعد ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی گزارش۔

 

 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے گزارش ہے کہ دہشت گردی کی سرپرستی بھی بند کرے اور ایٹمی ہتھیار نہ بنائے۔

 

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا دنیا میں توانائی کی پیداوار کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، ایک خطرناک مہم، امریکا کی آبنائے ہرمز میں موجودگی کا جواز بھی نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ تیل کی رسد کی آبی گزرگاہوں کی حفاظت سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، ہم دوسرے ملکوں کے لیے تیل بردار جہازوں کی حفاظت کیوں کریں۔۔؟؟

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اپنی تیل کی ضروریات کا 91 فیصد آبنائے ہرمز سے لاتا ہے، جاپان اپنی تیل کی ضروریات کا 62 فیصد آبنائے ہرمز سے لاتا ہے۔

 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک بھی تیل کی رسد کے لیے آبنائے ہرمز کا استعمال کرتے ہیں، چین، جاپان سمیت تمام ممالک کو اپنے تیل رسد کی حفاظت خود کرنی چاہئے۔

 

ایک جانب امریکی صدر دھمکی دینے کے بعد ایران سے اپیلیں کرنا شروع کرتے ہیں تو دوسری جانب دیگر امریکی حکام دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

 

 

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے تحمل اور تدبر کے مظاہرے کو اس کی کم زوری سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

 

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے تحمل اور تدبر کے مظاہرے کو اس کی کم زوری سمجھنے کی غلطی نہ کرے،ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کے بعد امریکی صدر نے ایران کے خلاف طے شدہ اہداف پر حملوں کا حکم دیا تھا، تاہم بعد میں یہ ہدایات آخری لمحات میں واپس لے لی گئیں۔

 

 

 

Share This Article

تازه ترین