صدر کی بیٹی نے قوم کے لوٹے ہوئے ایک ارب ڈالر واپس کردیئے  

 

 

کرپشن کی جڑی تقریبا ہر ملک میں پائی جاتی ہیں لیکن وہاں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات سے معامالت بھی سدھرتے رہتے ہیں، ایسا ہی واقعہ ازبکسات میں پیش آیا جہاں کرپشن کے الزام میں جیل میں سزا کاٹتی ہوئی ازبک صدر کی بیٹی نے عوام سے لوٹی ہوئی کروڑون ڈالرز کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروادی جبکہ سوئس حکام بھی ان کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر رہے ہیں۔

 

اقتدارکےنشے میں دھت ہوکر سب کچھ ہڑپ کرنے اور اختیارات کا بے جا استعمال کرنے والوں کی ایک مثال سامنے آگئی ہے، ازبکستان کے پہلے صدر کی بیٹی گلنارا کریموف نے عوام سے لوٹے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرزحکومتی خزانےمیں جمع کروادیئے۔

 

باپ کی کرپشن اور اپنی بدعنوانی کی سزا بھگتنے ہوئے جیل میں قید گلنارا کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کے غیرقانونی حصول کا اعتراف کرتی ہیں۔

 

گلناراکریموف نے یہ رقم ازبکستان میں کاروبار کےخواہاں افراد سے لوٹی تھی، ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی یہ رقم اب ازبک حکومت کی تحویل میں ہے۔

 

 اپنے والد کے دور اقتدار میں گلنارا ملک کی اہم ترین ہستی شمار کی جاتی تھیں وہ خود بھی فیشن کا شوق رکھتی تھیں اور فیشن ماڈل کر طور پر اپنی پہچان  بھی بنانا چاہتی تھیں، گلنارا کا طرز زندگی انتہائی پرتعیش تھا وہ اپنے لباس و آرائش پر لاکھوں ڈالرز خرچ کرتی تھیں لیکن کرپشن کے بعد آج جیل میں نہ صرف سڑ رہی ہیں بلکہ انھیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس کرنا پڑی ہے۔

 

 

دوسری جانب سوئس حکام نے بھی گلنارا کریموف کی جانب سے غیر قانونی طور پر منتقل کئےگئے تیرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالرز ازبکستان کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے،سوئس حکام نے منی لانڈرنگ کےالزام میں گلنارا کے قریبی رشتہ دار کو بھی جیل میں قیدکررکھاہے، گلنار کریموف کے سوئس وکیل نے بھی ان کے بیان کی تصدیق کی ہے۔

 

گلناراکریموف ازبکستان کےپہلےصدراسلام کریموف کی بیٹی ہیں اور اس وقت ازبکستان میں پانچ سال کی سزا کاٹ رہی ہیں، کریموف نے 31 اگست 1991ء کو ازبکستان کو ایک آزاد ملک قرار دے دیا اور پہلے ازبک انتخابات میں 86٪ ووٹ لے کے پہلے صدر منتخب ہوگئے تھے۔

 

 

 

Share This Article

تازه ترین