ایجبیسٹن میں ہونے والے علمی کپ کے 33ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے 49 ویں اوور میں 241 رنز بنا کر کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ میں واپس آگۓ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا مگر محمد عامر کی میچ کی پہلی ہی گیند پر گپٹل 5 رنز بنا کر بؤلڈ ہوگۓ، کولن منرو 24 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کا نشانہ بنے اور 12 کر بنا کر پیویلین لوٹ گۓ، روس ٹیلر بھی زیادہ دیر نہ رک سکے اور شاہین کی گیند پر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے، شاقین کا کہنا ہے کہ یہ انگنز کا سب سے بہترین کیچ تھا۔
کین ولیمسن نے میچ سنمبھالنے کی کوشش تو بہت کی مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگۓ جب کہ ٹام لتھم بھی زیادہ دیر میدان میں نہ رک سکے اور وہ صرف 1 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گۓ۔
جیمس نیشم اور ڈی گرینڈ ہوم کریس پر آۓ تو گراؤنڈ کے جاروں طرف اسٹروکس کھیل کر بہترین شراکت داری قائم کی اور نیشم نے 97 رنز کی شاندار انگنز کھیل کر کر نمایاں رہے جب کہ کولن ڈی گرینڈ ہوم 64 رنز بناۓ اور رن آؤٹ ہوگۓ، ان دونوں کی شراکت داری کی وجہ سے ٹیم کا مجموعی اسکور 237 تک پہنچا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین نے عمدہ بؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انہوں نے 3 میڈین اوورز کراۓ، محمد عامر اور شاداب خان ایک یک وکٹ لینے کامیب ہوۓ۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن وہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور دونوں کھلاڑی 44 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ بھی 32 رنز بنا کر ایک پارٹ ٹائم باؤلر کا نشانہ بنے۔
تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، بابراعظم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری اسکور کی جب کہ حارث سہیل نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، فرگوسن اور ولیمسن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوۓ۔
کپتان سرفراز احمد نے وننگ اسٹروک کھیلا جب کہ بابر اعظم 101 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے, اس میچ میں بابر اعظم مین آف دی میچ رہے۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے 3000 رنز بنانے والے بلے باز بن گۓ اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گۓ۔

ٹیموں کی تازہ ترین پوزیشن۔
