لارڈز میں ہونے والے عالمی کپ کے 37ویں میچ میں آسٹریلیا نے مققررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم 43ویں اوور میں 157 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئ۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے کیا مگر فنچ 15 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ، ڈیوڈ وارنر بھی زیادہ دیر میدان میں نہ رک سکے اور 16 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گۓ جس کی وجہ سے ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا تاہم سٹیو سمتھبھی 5 رنز بنا کر جلتے بنے۔
مارکس سٹیونس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ، میکس ویل ایک رن بنانے میں کامیاب ہوئے جب کہ اسٹارک، بہرین ڈروف اور نیتھن لاین کوئی رن بنانے میں کامیب نہ ہوسکے، پیٹ کمینس 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
عثمان خواجہ اور کیری نے شاندار اننگز کھیلی جس کی بنیاد پر آسٹریلیا کی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی، عثمان خواجہ نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ کیری 71 رنز کی لاجواب اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
نیوزیلینڈ کی جانب سے شاندار بؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں ٹرینٹ بولٹ نے شاندار ہیٹرک لی اور 10 اوورز میں 4 وکٹیں لے کر 51 رنز دیئے، فرگوسن اور نیشم دو،دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، ولیمسن کو صرف ایک ہے وکٹ ملی۔
ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور نکولس نے کیا مگر وہ ٹیم کو ایک اچھا آغاز نہ فرہام کرسکے اور 29 کے مجموعی اسکور پر نکولس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگۓ، مرٹن گپٹل بھی ٹیم کے لیۓ کوئی کردار ادا نہ کر سکے اور 20 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گۓ۔
کین ولیمسن اور روس ٹیلر نے اچھی کارکردگے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور اگے بڑھایا اور زمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کی 97 کے مجموعی اسکور کپتان کین ولیمسن 40 رنز بنا کر روس ٹیلر کا ساتھ جھوڑ گۓ، روس ٹیلر بھی کچھ دیر بعد 30 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گۓ۔
وکٹ کیپر ٹام لتھم 14 رنز بنا کر سٹیو سمتھ کے ایک نا قابلِ یقین کیچ کا شکار ہوئے، ڈی گرینڈ ہوم صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے خلاف 97 رنز کی اننگز کھیلنے والے جیمس نیشم اس میچ میں 9 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گۓ، سینٹنر بھی صرف 12 رنز بنا سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے شاندار بؤلنگ کی 5 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو گتح یاب کروایا، بہرین ڈروف نے دو شکار کیئے، نتھن، کمینس اور سٹیو سمتھ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
اگر انگلینڈ انڈیا سے جیت جاتا ہے تو نیوزی لنڈ کا اگلا میچ انگلینڈ کے ساتھ ہے اور جو بھی یہ میچ ہارے گا وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔