ریور سائیڈ گراؤنڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے 39ویں میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 315 رنز بنا سکی۔
ویسٹ انڈٰیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشال پریرا نے ذمہ دارانہ انداز میں کیا اور پہلی وکٹ پر 93 رنز کی شراکت بنائی تاہم کرونارتنے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ کوشال پریرا کی گری جو 64 رنز بنانے میں کامیب ہوئے۔
اس کے بعد ایوشکا فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے ذمہ دارانہ اننگز کھلیں لیکن 184 کے مجموعی اسکور پر مینڈس 39 رنز بنا کر ایلن کا شکار بنے، اینجیلو میتھیوس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تھیریمانے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ایوشکا فرنینڈو کی شاندار اننگز کھیلی اور 103 گیندوں پر 104 رنز بنائے، ان کی ہی بدولت سری لنکا 338 رنز بنا سکی۔
ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 2، فابین ایلن، اوشین تھامس اور شیلڈن کوٹریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز کرس گیل اور سنیل امبریس نے کیا، لیکن سنیل صرف 5 رنز بنا کر کرس گیل کا ساتھ جھوڑ کر پیویلین لوٹ گئے، شائے ہوپ بھی صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
71 رنز کے مجموعی اسکور پر کرس گیل 39 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گئے، ہیٹمائر بھی زیادہ دیر کریس پر نہ رک سکے اور وہ بھی صرف 29 رنز بنا آؤٹ ہوگئے، جیسن ہولڈر 26 رنز بنا سکے، کارلوس بریتھ ویٹ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
نکلس پوران اور فبین الین نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 32 گیندوں پر 51 رنز بنا کر الین آؤٹ ہوگئے، پوران نے شاندار سنچری اسکور کی مگر وہ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملنگا نے 10 اوورز میں 55 رنز دیئے اور 3 وکٹیں حاصل کیں، رجیتا، ویندیرسے، میتھیوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں اور میچ کا نتیجہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ٹیموں پر اثر انداز نہیں ہوگا۔