ایجبیٹن میں ہونے والے عالمی کپ کے 40 ویں میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز کا ہدف دیا، بنگلہ دیش نے 48ویں اوور میں 286 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اننگز کا آغاز بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہل نے کیا، پہلی وکٹ پر 180 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، کے ایل راہل نے 92 گیندوں پر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
روہت شرما نے بہترین کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی سنچری اسکور کی، وہ 92 گیندوں پر 104 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گئے۔

ویرات کوہلی ٹیم کے لیے زیادہ اچھا کردار ادا نہ کرسکے اور صرف 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پینٹ 48 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گئے، پانڈیا صفر کے اسکور پر جلتے بنے، ایم ایس دھونی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 10 اوورز میں 59 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، سمیا سرکار، روبیل حسین، شاکیب الحسن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سمیا سرکار نے کیا، لیکن سرکار 33 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے، تمیم اقبال 22 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گئے، وکٹ کیپر مشفقر رحیم بھی صرف 24 رنز کر جلتے بنے۔
شکیب الحسن شاندار اننگز کھیلی اور گیندوں پر 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لٹن داس 22 رنز پر ہمت ہار گئے، مشفیق الرحیم 24 رنز بنا کر چاہل کو وکٹ دے بیٹھے، بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ 8 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔
روبیل حسین 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مصدق حسین 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صابر رحمان کو 36 رنز پر جسپریت بمرا نے بولڈ کیا، محمد سیف الدین 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کے جسپرت بمرا نے 4 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، ہاردیک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے وہ 5 میچز جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے 7 میچز کھیلے ہیں اور 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔
