بھارت ماتا کا دفاع نہیں کرسکتے، فوجی افسران کا اعلان نوکریوں سے استعفے  

 

 

بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جسے اچھی طرح سے اندازہ ہے کہ اس کی فوج میں نہ صلاحیت ہے نہ ہمت پھر بھی وہ اسی فوج کے بل بوتے پر پاکستان سمیت کئی ممالک کو دھمکاتا رہتا ہے۔

 

اگر دیکھا جائے تو جذبہ حب الوطنی، وطن پہ قربان ہونے کی ہمت، بہادری اور قابلیت صرف بھارتی فلموں تک ہی محدود ہے عملی زندگی میں بھارتی فوج کی حالت انتہائی کمزور اور مورال پست ہے جسے فلمی جھوٹ کے ذریعے بلند کرنے کی مسلسل ناکام کوشش کی جاتی ہے۔

 

بھارتی فوج میں سہولیات کے فقدان، پیشہ ورانہ تربیت کی کمی، وطن پر قربان ہونے کا جذبہ نہ ہونا وہ مسائل ہیں جن کی بنا پر بھارتی فوجی اس نوکری سے جان چھڑانا چاہتے ہیں لیکن جب انھیں نوکری چھوڑنے کی جازت نہین دی جاتی تو وہ خودکشی کرلیتے ہیں۔

 

یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوج میں خودکشی کا تناسب دنیا کی کسی بھی فوج سے بہت زیادہ ہے ایک رپورٹ کے مطابق اوسطا سالانہ 300 فوجی افسران اور سپاہی خودکشی کرتے ہیں۔

 

صورتحال یہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نوکری چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث بھارتی افواج میں افسران کی شدید قلت ہو گئی ہے۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج کو خیرباد کہنے کے رجحان میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے اور 2016 سے 2018 کے درمیان 2100 افسران نوکری چھوڑچکے ہیں۔

 

اس حوالے سے بھارتی حکومت نے بھی راجیہ سبھا کو بتایا ہے کہ اس عر صے کے دوران 1148 افسران نے بری فوج، 575 افسران نے بھارتی فضائیہ اور 377 افسران نے بھارتی بحریہ کی نوکریاں چھوڑی ہیں۔

 

بھارت کے دفاعی امور کے وزیر مملکت شری پد نایک نے تینوں مسلح افواج کے بارے میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 2016 میں فوج کے 353 افسران، 2017 میں 383 اور 2018 میں 412 افسران نے نوکریاں چھوڑیں۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ 2016 میں بھارتی فضائیہ کے 186 افسران، 2017 میں 205 جب کہ 2018 میں بھی 186 افسران نے نوکری چھوڑ دی،  وزیر مملکت نے کہا کہ بحری فوج کے 138 افسران نے 2016 میں اپنی نوکری کو خیر باد کہا جب کہ 2017 میں یہ تعداد 137 اور 2018 میں 102 رہی۔

 

اسی طرح صرف مقبوضہ کشمیر میں 2017 سے اب تک 420 کے قریب بھارتی فوجی اور افسران یا تو خود کشیاں کر چکے ہیں یا پھر آپسی لڑائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

بھارتی حکومت اس صورتحال سے نہ صرف پریشنا ہے بلکہ وہ چین یا پاکستان کے خلاف کسی جارحانہ عمل کا سوچ بھی نہین سکتی لیکن اپنے روایتی دماغ کے ہاتھوں مجبور ہوکر دھکمیوں سے ہی کام چلاتی ہے۔

 

مبصرین کے مطابق بالاکوٹ واقعہ میں پاکستانی فوج اور ایئرفورس کے ہاتھوں شکست نے انڈین فوج کا مورال مزید پست کردیا ہے جس کے بعد بھارتی حکومت کی شدید خواہش تھی کہ پاکستان پر بھرپور حملہ کیا جائے تاکہ انڈین فوجیوں کی ہمت اور بہادری کو جمع کیا جاسکے لیکن فوجی افسران نے اس کی شدید مخالفت کی جس کی وجہ سے بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کی تکمیل نہ کرسکا۔

 

 

 

Share This Article