رپورٹس کے مطابق وسطی نائیجیریا کی ریاست بینو کے گاؤں اہمبے میں آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے روڈ پر واقع گڑھے سے بچنے کی کوشش کی لیکن ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے کم از کم 10 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ کم سے کم 70 افراد آگ لگنے کہ وجہ سے شدید جھلس گئے ہیں۔
فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن کے حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
نایجیریا میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کے واقعات معمول ہیں، گزشتہ برس اکتوبر میں بھی نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں تیل کی پائپ لائن پھٹنے پر آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔