لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشتگردی، دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید  

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں آیا، جس کے نتیجے میں وہاں تعینات 5 فوجی جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے

 

دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت دوطرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کر رہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

 

 

Share This Article

تازه ترین