شہر کے میئر کی مگرمچھ سے دھوم دھام سے شادی    

 

 

یہ دنیا عجائبات، لوازمات، لغویات رسومات اور خواہشات سے بھری پڑی ہے اس کے ہر خطے ہر علاقے کا ایک نیا رنگ ہے کچھ رنگ و رسوم تو ایسے ہین جنھیں دیکھ اور سن کر ہنسی بھی آتی ہے اور حیرت سے انسان سوچتا ہے کہ کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے۔۔۔!!

 

بھارت میں منگلک یعنی منحوس لڑکے یا لڑکی کی منحوسیت دور کرنے کیلئے اس کی شادی درخت یا کتے سے ہونے کی تو بے شمار خبریں آپ نے سنی ہوں گی، لیکن دنیا میں ایک ایسا شہر بھی ہے جو ان رسومات میں تھوڑا آگے بڑھ گیا ہے۔

 

میکسیکو کے نواحی علاقے سین پیڈرو کے میئر نے 200 سال قدیم راویت پوری کرتے ہوئے مادہ مگر مچھ سے شادی کرلی۔

 

جی ہاں یہ سچ ہے، میکسیکو کے شہر سین پیڈرو کے ہومیلولو میئر کا حلف اٹھانے کے بعد قدیم رسم نبھانا پڑتی ہے کیونکہ مکینوں کا عقیدہ ہے کہ اس عمل کی وجہ سے خوشحالی بالخصوص مچھیروں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

 

 

ماہی گیروں کے اس قصبے میں مقامی کسانوں اور ماہی گیروں کی قسمت چمکانے کے لیے قصبے کے میئر کی شادی مگرمچھ سے کروائی جاتی ہے جس کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی ہے،شادی کی تقریب میں تمام لوگ شرکت کرتے ہیں اور خوب ہلہ گلا بھی کرتے ہیں۔ میئر کی جس طرح تیار ہوتے ہیں اُسی طرح مادہ مگرمچھ کو بھی عروسی جوڑا پہنایا جاتا ہے۔

 

روایت کے مطابق تین سے 9 ماہ کی درمیانی عمر کے مادہ مگرمچھ کو علاقے کی خواتین سفید رنگ کا لباس پہنا کر پنڈال میں لے کر پہنچتی ہیں، اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے بچے اور نوجوان میئر کو مبارک باد پیش کرتے اور پھر اُسے گود میں لے کر بازاروں کا چکر بھی لگاتے ہیں۔

 

 

سین پیڈرو ہومیلولو کے بزرگ شہریوں کا ماننا ہے کہ اس روایت پر عمل کرنے سے بارشیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے فصل اچھی لگتی ہے، اسی طرح سمندر میں مچھلیوں کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے

 

 

Share This Article

تازه ترین