بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرنےوالےکو 10 فیصد دیں گے،وزیراعظم  

 

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوبھی بے نامی پراپرٹی کی نشان دہی کرتا تھا پہلےاسے 3 فیصد ملتا تھا، اب قانون تبدیل کررہے ہیں، بے نامی پراپرٹی کی نشان دہی کرنے والے کو 10 فی صد دیں گے اور ان اثاثوں سے حاصل کردہ رقم احساس پروگرام میں شامل کی جائے گی۔

 

وزیراعظم نے یہ بات احساس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی مختلف پراجیکٹس میں آج سے قرضےدینے سے آغازکیا ہے، اس پروگرام میں تمام وزارتوں کا حصہ ہوگا۔

 

انھوں نے کہا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست ریاستِ مدینہ تھی، جہاں پیسے والوں سے ٹیکس لے کر کمزور طبقے پر خرچ ہوتا تھا، پیارے نبی اکرم ﷺ نے عوام کو انصاف کاراستہ دکھایا، وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایف بی آرکو ٹھیک کریں گے،  تہیہ کررکھا ہےکہ ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس جمع کرکے دکھائیں گے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کا مقصد عوام کے مائنڈ سیٹ درست کرنا ہے، غریب عوام کو ہمیں اوپرلانا ہے، ترقی دینی ہے، احساس پروگرام میں شفافیت لائیں گے، بجٹ میں اس کیلئے خصوصی حصہ رکھیں گے، 82 ہزارلوگوں کوآج سے قرضے سود کے بغیر دے رہے ہیں. پروگرام کا آغازکیا ہے، انشااللہ کمزورطبقےکو طاقت وربنائیں گے۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام میں احساس ہے، ریاست میں احساس کبھی نہیں رہا، جس قوم میں احساس ہو، وہی مہذب ہوتی ہے، یہاں لوگ ووٹ لے کر اقتدارمیں آجاتے ہیں اورفائدہ اٹھاتے ہیں، نیا پاکستان عوام کوغربت سے نکالے گا۔

 

چین کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین کا جی ڈی پی 30 سال پہلے 300 بلین تھ جبکہ آج 10 ٹریلین ہے، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کوغربت سےنکالا۔

 

عمران خان نے کہا کہ میں‌ عجیب باتیں سنتا تھا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، لاہور کو پیرس بنا دوں گا یہ لوگ 30 سال تک اقتدارمیں رہے، ایک ایسا اسپتال نہ بناسکے  جہاں عوام تو چھوڑیں خود کا بھی علاج ہوسکے، لاڑکانہ میں ایڈز پھیلا تو دنیا کو پتہ چلا کہ وہاں تو کوئی دیکھ بھال کی سہولت ہی نہیں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ عمران خان اتنی سزا دینا جتنی برداشت کرسکتے ہو، میرا دھمکیاں دینے والوں کو پیغام ہے، میں تو بہت کچھ برداشت کرسکتا ہوں. شہبازشریف کہتے ہیں کہ عمران خان اتنا ظلم کرنا جتنا برداشت کر سکو، میں انھیں کہتا ہوں میں تو مرنا بھی برداشت کرلوں گا اب آپ بتائیں، انھوں نے کہا کہ  آج پھرکہتاہوں جوپیسہ لندن میں رکھا ہے، اسےانجوائےنہیں کرنے دوں گا، قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہر صورت میں واپس لاؤں گا۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک طرف قوم مقروض اور دوسری طرف ان لوگوں کی جائیدادیں بڑھتی جارہی ہیں، آصف زرداری نے 5 سال میں صرف دبئی کے40 چکرلگائے، نوازشریف نے بھی 5 سال میں دبئی کے 40 چکر لگائے، ہر چکر پر3 کروڑ روپے خرچ آتا تھا. کوئی یہ تو بتائے ک اتنا پیسہ آت کہاں سے تھا ۔۔۔!!

 

Share This Article