روزانہ 40 سگریٹ پینے والا انوکھا انڈونیشیئن بچہ

 

تمباکو نوشی کی بری عادت اگرچہ کم عمری میں بھی لاحق ہوسکتی ہے لیکن انڈونیشیا کا تین سال کا بچہ نہ صرف اس قبیح عادت کا شکار ہے بلکہ وہ روزانہ 40 کے قریب سگریٹ پھونک دیتا ہے اور اس کے والدین بے بس ہیں۔

 

انڈونیشیا کے رہائشی بچے ’راپی پامونگ کاس‘ کی والدہ بازار میں ایک ٹھیلا لگاتی ہیں، تین سالہ بچے راپی نے وٹھیلے پر بیٹھے بیٹھے سگریٹ کے گرے ہوئے ٹوٹوں کو اٹھا کر تمباکو نوشی کا آغاز کیا۔ شروعات میں دوسرے لوگوں نے اس کے لیے سگریٹ سلگائی اور اس کے بعد یہ سلسلہ چلتا رہا، اب حال یہ ہے کہ راپی سگریٹ کے بغیر نہیں رہ سکتا اور دن بھر میں 40 کے قریب سگریٹ پی جاتا ہے۔

 

راپی پاس سے گزرنے والے افراد سے سگریٹ مانگتا ہے جس پر بعض لوگ اسے سگریٹ دے دیتے ہیں اور بعض لوگ مذاق کے طور پر اس کے لیے سگریٹ بھی سلگا دیتے ہیں، اس بچے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

بچے کی والدہ مریاتی کہتی ہیں کہ ان کا بچہ روزانہ دو پیکٹ سگریٹ پھونک دیتا ہے اور اگر اسے سگریٹ نہ دی جائے تو وہ بہت شور مچاتا اور جھگڑتا ہے، اسی شور شرابے کی بنا پر راپی کی والدہ اسے روزانہ 40 سگریٹ دیتی ہیں، بچے کی عادت دو ماہ سے عروج پر پہنچ گئی ہے اور اب وہ اگر سگریٹ نہ پیے تو اسے نیند نہیں آتی۔

 

راپی کے والدین پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور اب اس کی والدہ نے ڈاکٹر سے رجوع کیا ہے تاکہ اس بچے کو سگریٹ نوشی کے مسلسل عذاب سے بچایا جاسکے، انڈونیشیا میں تمباکو نوشی عروج پر ہے اور وہاں سگریٹ پینے والے بچوں کی تعداد بھی غیرمعمولی طور پر بہت زیادہ ہے۔

 

 

بچوں کی سگریٹ نوشی کی وجہ کیا ہے؟؟؟

 

سگریٹ نوشی کی بہت سی وجوہات ہیں مگر جو اس کی سب سے اہم وجہ ہے کہ بچوں کو جو مہول ملتا ہے وہ اسی طرح رہتی ہے یعنی اگر بچہ اپنے اردگرد دوسروں کو سگریٹ پیتے دیکھے گا تو اس کا دل بھی چاہے گا کہ وہ بھی سگریٹ پیے یا وہ اس وجہ سے پیے گا کہ اس کا ٹیسٹ کیسا ہے۔

 

اس کے بعد یہ اس کی چاہ اس کو اور مزید اکساتی ہے اسے سگریٹ پینے کے لیئے اور وہ سگریٹ نوشی اس کی عادت میں تبدیل ہوجاتی ہے  اور اگر وہ سگریٹ نوش نہ کرئے تو وہ پاگل ہوجائے گا اس کا جسم کانپنے لگے گا اور والدین بھی بھی بے بس ہو کر اس کو سگریٹ لا کے دیں گے۔

 

 

سگریٹ نوشی کا حل کیا ہے؟؟؟

 

اگر والدین چاہتے ہیں کہ ان کا فرزند سگریٹ نوشی چھوڑ دے تو ان کو چاہیے کہ وہ ہفتے میں ایک قویٹ ڈے رکھیں جس میں بچہ کو کو ہیلتھی چیزیں کھالیں اور اس کو سگریٹ سے دور رکھیں یا اس کو وہ چیزیں دیں جو کہ سگریٹ کے متبادل کے طور پر استمعال ہوتی ہیں۔

 

 

 

 

 

Share This Article

تازه ترین