عالمی کپ کے 44 ویں میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر بھارت کو جیت کے لیئے 264 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بھارت نے 43 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف عبور کیا۔
اس سے قبل سری لنکا کے کپتان ڈی متھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اننگز کا آغاز سری لنکا کے کپتان کرونارتنے اور کشال پریرا نے کیا لیکن صرف 10 رنز بنا کر کرونارتنے پویلین لوٹ گئے، کشال پریرا بھی 18 رنز بنا کر جلتے بنے، ایوشکا فرنینڈو 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جب کشال مینڈس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انجیلومیتھیوس اور تھری مانے نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور اگے بڑھایا ان دونوں نے 124 رنز کی شراکت داری قائم کی، تھری مانے نے 58رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ انجیلو میتھوس نے اپنے ون ڈے کیریر کی تیسری سنچری بنائی میتھیوس کی تمام سنچری بھارت کے خالاف ہی ہیں۔
بھارت کی جانب سے جسپرت بمرہ نے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بھونیشور کمار، کلدیپ یادو، روندرا جدیجا اور ہردیک پانڈیا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی اننگز کا آغاز کے ایل راہل اور روہت شرما نے کیا، دونوں نے ورلڈ میں اب تک سب سے لمبی 189 رنز کی شراکت داری بنائی ہے، کے ایل راہل نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی 34 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
سری لنکا کی جانب سے رجیتھا، ادانا اور لاستھ ملنگا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
روہت شرما نے 103 بنا کر آؤٹ ہوگئے روہت شرما نے ایک ورلڈ رکارڈ بھی قائم کیا جس میں وہ واحد کھلاڑی بن چکے ہیں جنہوں نے ایک ورلڈ کپ میں 5 سنچریاں اسکور کیں۔
اگرچہ سیمی فئنل کیلئے 4 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفئی کرچکی ہیں لیکن پوائنٹس کا مطلب 10 تیموں کی پوزیشن واضح کرنا ہے آج کے میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن۔