عالمی کپ کے 45 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا کو جیت کے لیئے 325 رنز کا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلیا 49 ویں اوور میں 315 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اننگز کا آغاز مارکرم اور ڈی کاک نے کیا لیکن صرف 34 رنز بنا کر مارکرم پویلین لوٹ گئے، ڈی کاک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، ڈیومنی 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جب کہ پریٹوریس 2 رنز بنا کر جلتے بنے۔
جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈیوپلیسی اور وین ڈر ڈیوسن نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور اگے بڑھایا، کپتان ڈیوپلیسی نے اپنی سنچری مکمل کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 265 تک پہنچا کر آؤٹ ہوگئے۔
ڈیوسن نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی لیکن وہ اہنی سنچری سے صرف 5 رنز دور تھے کہ میچ کی آخری گیند پر گلین میکسویل کو کیچ دے بیٹھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میچل اسٹارک اور نیتھن لاین دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، بہرین ڈروف اور کمینز ایک ایک وکٹ ہی حاصل کر پائے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز کے ڈیوڈ وارنر اور ائرون فنچ نے کیا لیکن فنچ صرف 3 رنز بنا کر جلتے بنے، عثمان خواجہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سٹیو سمتھ 7، اسٹوینس 22 جب کہ میکسویل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
ڈیوڈ وارنر اور ایلکس کیری نے ذمہ درانہ انداز میں بلے بازی کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور اگے بڑھایا ڈیوڈ وارنر نے اپنی شاندار سنچری اسکور کی اور 122 رنز بنا کر پریٹوریس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ایلکس کیری نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ربادہ نے 10 اوورز میں 56 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، پریٹوریس اور فلیکوایو دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، عمران طاہر اور مورس کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔
اگرچہ سیمی فئنل کیلئے 4 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفئی کرچکی ہیں لیکن پوائنٹس کا مطلب 10 تیموں کی پوزیشن واضح کرنا ہے آج کے میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن۔
