انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر توسیع کے بجائے نئی ذمہ داریوں کی خواہش

 

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی، کہتے ہیں مدت میں توسیع کے بجائے نئےشخص کو عہدے پر دیکھنا چاہتا  ہوں اور بورڈ اگر نئی ذمہ داریاں دے گا تو ضرور نبھاؤں گا۔

   لاہور مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ 30جولائی کو مدت ملازمت ختم ہورہی ہے جس کےبعد وہ مزید ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہین تاہم اگر بورڈ نے کوئی نئی ذمہ داریاں دیں تو وہ ضرور اسے نبھائیں گے

، انضمام الحق نے کہا  کہ چیئرمین پی سی بی سےبات کی تھی کہ عہدے کی مدت میں توسیع نہیں چاہتا، فیصلہ کیاہے کہ نئےلوگوں کونئی سوچ کےساتھ آگےآناچاہیے۔

انضمام کا مزید کہنا تھا کہ نئےلوگوں کوموقع ملناچاہیے،ٹیم کی بہتری کے لیے جوکچھ کرسکتاتھاوہ ساڑھے3سال میں کیا،پی سی بی کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے مجھےفری ہینڈ دیا اوراپنی مدت پوری کرنے کا موقع فراہم کیا،ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سےسوا3سال پہلےعہدہ قبول کیاتھا، آگےمختلف سیریز ہیں،چیمپئنزٹرافی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہےلہذا آنےوالےلوگوں کوپوراوقت  ملناچاہیے۔

انضمام الحق نے بتایا کہ پلیئنگ الیون میں کپتان اورکوچ کافیصلہ ہوتاہے ،جبکہ 15لڑکوں کےفیصلوں میں میرافیصلہ اوران کا مشورہ شامل ہوتاہے،انہوں نے کہا کہ بورڈسلیکشن کےعلاوہ کسی اورکام کی ہدایت کرےگاتومیں حاضرہوں،لیکن اگر بورڈ سلیکشن کمیٹی میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتاہےتومیں معذرت کروں گا،سلیکٹرنہیں بنوں گا،کوئی اورعہدہ لینےکیلئےتیارہوں۔ کہ میرا اوڑھنا بچھونا یہی کرکٹ ہے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں کامشکورہوں،سب نےبھرپورسپورٹ کیا،بورڈسےکسی آفرپرکوئی بات نہیں ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی ہے،ورلڈکپ فائنل میں پہنچنےوالی دونوں ٹیموں کوپاکستان نےہرایاتھا اگر قسمت ساتھ دیتی تو ہم یہ ورلڈ کپ جیت سکتے تھے۔

 دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے رول ماڈل انضمام الحق نے بطور کھلاڑی اور چیف سلیکٹر ملک کی خدمت کی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ قائدانہ صلاحیتوں اور کرکٹ کے وسیع تجربے سے نوازنے پر ہم انضمام کے مشکور ہیں۔

 ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ انضمام الحق نے اپنے کام سے پی سی بی میں ایک مثال قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نئے چیف سلیکٹر کیلئے اشتہار دے گا، تعیناتی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

 

ادھر تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے پہلے ہی فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ اب انضمام الحق کو مزید توسیع نہیں دی جائے گی کیونکہ ان کے کچھ فیصلے نہ صرف متنازع ثابت ہوئے بلکہ پاکستان کرکٹ کو بھی ان سے نقصان پہنچا خاص طور پر اپنے بھتیجے امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر انضمام الحق کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، تجزیہ کاروں کے مطابق انضمام کی پریس کانفرنس دراصل ان کی فیس سیونگ تھی اور ان کیلئے بہتر یہی ہے کہ وہ خاموشی سے علیحدہ ہوجائیں کسی اور عہدے پر کام کرنے کی خواہش سے بھی صاف ظاہر ہے کہ وہ ابھی پی سی بی کے ستھ جڑے رہنا چاہتے ہیں ۔ جو فی الوقت ممکن نہیں ہوسکے گا۔

 

Share This Article

تازه ترین