پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو گرفتار کر لیا ہے، ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق حافظ سعید کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

 

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ حافظ سعید کوجیل بھیجنے کیلئےانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اورعدالت کی منظوری کےبعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے،حافظ سعید کے خلاف چالان جلد مکمل کر کے انہیں عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے احکامات کی روشنی میں کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت جماعت الدعوۃ کی تمام ذیلی شاخوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے،اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے متعدد مدرسوں کو بھی سرکاری تحویل میں لیا ہے

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیر مقدم

 

اپنی ٹوئٹ میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ گرفتاری 10 سال کی تلاش کے بعدعمل میں آئی، ان کی تلاش کیلئے 2 برسوں سے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

 

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے