انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حکومتی مداخلت اور بورڈ کے آزاد و شفاف انتخابات کرانے میں ناکامی پر زمبابوے کرکٹ کو معطل کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق
لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ کونسل کا مستقل رکن ملک
زمبابوبے، کرکٹ کے معاملات میں حکومتی عدم مداخلت اور بورڈ کے شفاف و آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں ناکام رہا جس کی پاداش میں اسے فوری طور پر معطل کردیا جائے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمہوری انداز میں کرکٹ کے معاملات چلانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی زمبابوے کرکٹ مشکلات سے دوچار رہی ہے
زمبابوے کی ٹیم ٹیسٹ اسٹیٹس رکھتی ہے اور اب معطلی کے دوران یہ ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائے گی۔ معطلی کے بعد زمبابوے کی اکتوبر میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
آئی سی سی نے کروشیااور زیمبیا کی رکنیت بھی قوانین کی پابندی نہ کرنے پرمعطل کی اور وضاحت کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ قوانین کے تحت کسی بھی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
آئی سی سی نے زمبابوے کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں کرکٹ بورڈ کی بحالی کا حکم دیا ہے۔