وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ

 

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پرکمرشل  پرواز میں امریکہ روانہ ہوگئے، عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا سرکاری دورہ کل سے شروع ہوگا، وہ امریکہ میں پاکستان ہاؤس میں قیام کریں گے، وزیراعظم 21جولائی کو ورلڈبینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف ایکٹنگ ایم ڈی سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے۔

 

پاکستان سے روانگی کے بعد ابتدائی مرحلے میں وزیر اعظم دوحہ پہنچے جہاں مختصر قیام کے دوران وزیر اعظم سے قطر ایئرویز کے سی ای او نے ملاقات کی۔ دریں اثنا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی امریکا پہنچیں گے، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کا استقبال کریں گے ،شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایک نشست اسپیکرہاؤس کے ساتھ بھی ہوگی، امریکا کے ساتھ سمٹ لیول پر5سال بعد ایک نشست ہونے جارہی ہے، امریکہ کے ساتھ 5سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔

 

امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی امریکہ میں مقیم پاکستانی اور غیر ملکی تاجر برادری سے بھی ملاقات ہوگی، جبکہ امریکہ میں مقیم پاکستان بزنس کونسل کا وفد بھی وزیراعظم سے ملے گا۔

Share This Article

تازه ترین