لندن: سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیاہے لیکن یہ میچ اپنے انفرادیت کے باعث صدیوں تک یاد رکھا جائے گا ۔ میچ کے بعد ہر طرف یہ ہنگامہ برپا تھا کہ ایمپائر نے ہدف کے تعاقب کے دوران انگلینڈ کو ایک رن اضافی دیاہے تاہم اب ایمپائر نے بھی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے
سری لنکن امپائر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میرے فیصلے کی تعریف کی۔
یادرہے فائنل کے آخری اوور میں کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل کی پھنیکی گئی تھرو انگلش بلے باز بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن پار کر گئی تھی۔

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے انگلینڈ کو 6 رنز دیئے تھے جس پر میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہونے پر انگلینڈ کو باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔
جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ دوسرا رن مکمل نہیں ہوا تھا اور اس سے پہلے ہی گیند کھلاڑی کے بیٹ کو لگ گئی اس لیے پانچ رنز دیئے جانے چاہیے تھے لیکن ایک سکور فالتو دیا گیاہے ۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق مایہ ناز امپائر سائمن ٹافل نے بھی دھرما سینا کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امپائر کو 5 رنز دینے چاہیے تھے۔
