وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا

 

واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 2023 کے ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ ٹیم مختلف ہوگی، ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعطم نے کہا کہ انگلینڈ سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا ہے۔

 

بانوے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٓٹیم سب سے زیادہ کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں کیونکہ وہاں میرٹ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم لائیں گے اور کرکٹ کا نظام ٹھیک کریں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی تھی، آخری چار میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا تھا۔

Share This Article

تازه ترین