روس کے باکسر میکسم داداشیو حریف باکسر سبریل کے خلاف فائٹ کے دوران انتقال کرگئے۔

روس کے معروف باسکر میکسم داداشیو حریف باکسر سبریل میتیاس کے خلاف لائٹر ویٹ فائٹ کے دوران بری طرح زخمی ہوئے ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دماغ سے خون آنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
روسی باکسر کی عمر 28 برس تھی، وہ حریف باکسر سبریل کے خلاف فائٹ کے 11 راؤنڈ میں انجرڈ ہوگئے تھے جب ان کے ٹرینر بڈی میک گریت نے فائٹ رکوادی۔

گیارہویں راؤنڈ میں فائٹ کو رکوا کر میکزم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ پانچ دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ انتقال کرگئے۔
روسی باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ’ 28 سالہ باکسر میکسم دادا شیو کے انتقال کی تحقیقات کرائیں گے۔‘
سیکریٹری جنرل عمر کریملیو کا کہنا تھا کہ فائٹ کے دوران کچھ قسم کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہم نوجوان باکسر سے محروم ہوگئے وہ نوجوان باکسر تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم باکسر کی فیملی کو ہر سطح پر سپورٹ کریں گے اور ان کی مالی امداد بھی جاری رکھیں گے، فائٹ کے دوران باکسر کی ہلاکت کی ہر سطح پر تحقیقات کرائی جائے گی ہم واقعے سے متعلق سچ جاننا چاہتے ہیں۔