پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے اپنے چیئرمین کی جانب سے حکومت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی تجویز کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ ان میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت۔

چیئرمین پی ٹی اے عظیم باجوہ نے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بہت بڑا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر جعلی ناموں سے بھی اکاؤنٹ چلائے جارہے ہیں، زیادہ ویب سائٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پالیسی بناکر چین اور یو اے ای کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو بلاک کردے، حکومت پالیسی بنائے اور مقامی سطح پر متبادل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بنائی جائیں۔

 

 

فیس بک نے جعلی اکاوئنٹس سے نمٹنے کا طریقہ اپنانا شروع کردیا۔

اس نئے طریقہ کار کے زریعے جعلی اکاوئنٹس استعمال کرنے والوں کو روکا جاسکے گا۔ فیس بک پر ایسے اکاوئنٹس جن پر پروفائل پکچر موجود نہیں ہے یا انہوں نے اپنے بارے میں بنیادی معلومات فراہم نہیں کی تو فیس بک انہیں استعمال کرنے سے روک دے گا اور انہیں استعمال کرنے کیلئے موبائل فون نمبر اور اپنی تصویر لگانا لازمی ہوگی۔

بک صارفین کو ایک سے زائد اکاوئنٹس استعمال کرنے کیلئے ایک ہی موبائل فون نمبر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

تاہم فیس بک نے واضح کیا ہے کہ ایسا ان اکاوئنٹس ہولڈر کیساتھ نہیں ہوگا جنہوں نے ایک بار بھی فیس بک پر اپنی تصویر لگائی ہو اور اپنا موبائل نمبر بھی دیا ہو۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے