پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پول کرایا گیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا ہے جس کا جواب شائقین کرکٹ کی جانب سے دے دیا گیا ہے۔
65 per cent fans voted for the Chennai Test, while 1987 Bangalore Test was second with 15 per cent votes
MORE HERE 🔽https://t.co/kbWsLHX1bl#WTC21 pic.twitter.com/gqgAwP3skF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 29, 2019
پی سی بی کی جانب سے پاکستان کے یادگار ترین ٹیسٹ کے لیے ٹوئٹر اور فیس بک پر پول بنایا گیا تھا۔ جس میں شائقین کرکٹ کو چار آپشن دئیے گئے تھے جس میں دو پاک انڈیا ٹیسٹ میچ تھے اور ایک اوول میں کھیلا جانے والا پاکستان اورانگلینڈ کا ٹیسٹ میچ تھا اور آخری آپشن پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ تھا۔
شائقین کرکٹ نے 65 فی صد ووٹ 1999 میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے چنائی ٹیسٹ کو دئیے ہیں جس میں پاکستان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کرکٹ مداحوں کے ووٹوں کی تعداد 15847 تھیں، 11 فیصد لوگوں نے 1954 میں اوول کے میدان میں کھیلے جانے والے پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کو پسند کیا۔
سب سے زیادہ 65 فیصد شائقین نے 1999 میں ہونے والے چنئی ٹیسٹ کے حق میں ووٹ دیئے، بنگلور ٹیسٹ 1987 کو 15 فیصد ووٹ ملے، اوول ٹیسٹ 1954 کو 11 فیصد اور کراچی ٹیسٹ 1994 کو 10 فیصد ووٹ ملے۔

یاد رے ووٹنگ کا عمل 26 جولائی کی صبح شروع کیا گیا تھا جو پیر 29 جولائی کی صبح 10 بجے تک جاری رہا، ووٹنگ کے لیے پاکستانی کی تاریخ کے بہترین ٹیسٹ میں سے 4 ٹیسٹ میچز کو پی سی بی کے مشتمل ایک پینل نے چنا تھا۔