پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پول کرایا گیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا ہے جس کا جواب شائقین کرکٹ کی جانب سے دے دیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے پاکستان کے یادگار ترین ٹیسٹ کے لیے ٹوئٹر اور فیس بک پر پول بنایا گیا تھا۔ جس میں شائقین کرکٹ کو چار آپشن دئیے گئے تھے جس میں دو پاک انڈیا ٹیسٹ میچ تھے اور ایک اوول میں کھیلا جانے والا پاکستان اورانگلینڈ کا ٹیسٹ میچ تھا اور آخری آپشن پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ تھا۔

شائقین کرکٹ نے 65 فی صد ووٹ 1999 میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے چنائی ٹیسٹ کو دئیے ہیں جس میں پاکستان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کرکٹ مداحوں کے ووٹوں کی تعداد 15847 تھیں، 11 فیصد لوگوں نے 1954 میں اوول کے میدان میں کھیلے جانے والے پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کو پسند کیا۔
سب سے زیادہ 65 فیصد شائقین نے 1999 میں ہونے والے چنئی ٹیسٹ کے حق میں ووٹ دیئے، بنگلور ٹیسٹ 1987 کو 15 فیصد ووٹ ملے، اوول ٹیسٹ 1954 کو 11 فیصد اور کراچی ٹیسٹ 1994 کو 10 فیصد ووٹ ملے۔
65 per cent fans voted for the Chennai Test, while 1987 Bangalore Test was second with 15 per cent votes
MORE HERE 🔽https://t.co/kbWsLHX1bl#WTC21 pic.twitter.com/gqgAwP3skF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 29, 2019
یاد رے ووٹ کا عمل 26 جولائی کی صبح شروع کیا گیا تھا جو پیر 29 جولائی کی صبح 10 بجے تک جاری رہا، ووٹنگ کے لیے پاکستانی کی تاریخ کے بہترین ٹیسٹ میں سے 4 ٹیسٹ میچز کو پی سی بی کے مشتمل ایک پینل نے چنا تھا۔
سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرا ووٹ بھی چنئی ٹیسٹ کیلئے تھا، چنئی ٹیسٹ پریشر کو جاننے اور اس میں پرفارم کرنے کی بہترین مثال ہے۔
دوسری جانب شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخر ہےکہ ایسی ٹیم کاحصہ رہا جو کسی بھی لمحے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی تھی، میچ میں اپنی کارکردگی سے خوشی ہوئی۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ چنئی ٹیسٹ نے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کو پہچان دی تھی۔
یاد رے کہ پاکستان کی جانب سے ثقلین مشتاق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کی دونوں اننگز میں 5، 5 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔