فاسٹ بولرحسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونےکاامکان ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی اور بھارتی لڑکی شامیہ کا رابطہ قریبی دوست کے ذریعے ہوا اور ان کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی، شامیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایک نجی ائیرلائن کی ملازمہ ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، شامیہ آرزو نجی ایئرلائن میں کام کرتی ہے اور شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شامیہ نے انگلینڈ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، وہ والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جب کہ ان کی فیملی کے دیگر افراد نئی دلی میں مقیم ہیں۔
کرکٹر حسن علی کا شامیہ سے نکاح 20 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس کے لیے دبئی میں فائیو اسٹار ہوٹل میں بکنگ بھی کرائی گئی ہے,فی الحال حسن علی اور شامیہ کی نکاح کی تقریب ہوگی جس کے بعد رخصتی اور ولیمہ آئندہ سال ہوگا۔
خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والےچوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے ، ظہیر عباس،محسن حسن خان اورشعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں ۔