مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کا خوف بھارتی فوجی افسر نے خودکشی کرلی  

 

بھارت میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی آرمی افسر کی لاش کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ فوجی افسر کی تعیناتی مقبوضہ کشمیر میں کی گئی تھی جس کا لیٹر ملنے پر وہ کوش نہین تھا اور نہ وہ وہاں جانا چاہتا تھا س بنا پر اس نے ٹرین سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، تاہم حکام اس واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کررہے ہیں۔

              

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے ریلوے ٹریک سے گزشتہ صبح ایک لاش ملی جس کی شناخت کیپٹن دیواکر پوری کے نام سے ہوئی ہے، تا حال موت کا سبب سامنے نہیں آیا ہے، موت کا چکار ہونے والا یہ افسر بھارتی آرمی کے میڈیکل کور کا ملازم اوردہلی کا رہنے والا تھا۔ اس کی لاش ریلوے ٹریک پر گزشتہ روز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ملی ، اس سے کچھ دیر قبل ہی شتابادی نامی ٹرین وہاں سے گزری تھی۔

 

کیپٹن دیواکر نے حال ہی میں لکھنو میں ایک ٹریننگ میں شرکت کی تھی اور شرم جیوی ایکسپریس سے واپس گھر لورٹ رہا تھا ، اس نے صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ٹرین لی تھی، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر کے علاتے پلواما میں کردی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا۔

 

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک ریلوے مسافر نے کیپٹن کو پرانے دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر اٹھایا ، اور وہ جلدی میں اپنا سامان وہیں بھول گیا۔ بعد وہ سامان ریلوے پروٹیکشن فور س کے پاس جمع کرادیا گیا تھا۔پولیس کو اپنی ابتدائی تفتیش سے یہ خودکشی کا کیس لگ رہا ہے تاہم معاملے کے دیگر پہلو بھی مدنظر رکھے جارہے ہیں۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے پر ہی تحقیق کی گاڑی آگے بڑھے گی۔

بھارتی فوجیوں میں پاکستان سے لڑنے کا خوف و دہشت پہلے ہی اتنی زیادہ ہے کہ ان کے افسران واہلکار کسی ایسی چیک پوسٹ یا علاقے میں تعیناتی سے گھبراتے ہیں جہاں پاکستانی فورسز کہیں نزدیک موجود ہوں، خاص کر لائن آف کنٹرول اور کشمیری سرحد پر تعیناتی بھارتی فوجیوں کیلئے موت کی خبر ہوتی ہے اور کئی بار ایسا ہوا کہ فوجیوں نے اپنی تعیناتی کے احکامات پر یا تو خودکشی کرلی یا فوج سے ہی ریٹائرمنٹ لے لی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Share This Article

تازه ترین