راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے  

 

پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں بدحھ اور جمعرات کی درمیانی شب صرف 3 گھنٹوں کے دوران 109 ملی میٹر جب کہ راولپنڈی میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رات تقریبا 2 بجے شروع ہونے والی تیز بارش کا سلسلہ صبح 5 بجے تک جاری رہا، شدید گرج چمک اور تیز بارش کے باعث اکثر شہریوں نے رات جاگ کر گزاری، بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد کے متعدد مضافاتی علاقوں میں پانی بحر گیا دوسری جانب راولپنڈی بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں نشیبی علاقوں مین بارش کا پانی گحروں میں داخل ہوگیا جبکہ نالہ لئی کی سطح بھی خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، کوٹلی، ملتان، چکوال، بھکر، جہانیاں سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں اور آزاد کشمیر کے علاقوں مظفر آباد اور نکیال میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب مینجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے مطابق راولپنڈی میں موسلا دھار سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ بلند ہو چکی ہے جس میں بارش رکنے کے بعد بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، کمیٹی چوک انڈر پاس کو کلیئر کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر علاقوں میں وہاں پر بھی واسا ٹیم موجود ہے۔

ادھر ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے 44 فیڈرز پر خرابی کی شکایات اور 12 پر ٹرپنگ کا مسئلہ ہے، جن علاقوں میں بارش رُک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Share This Article

تازه ترین