مقبول موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت وہ ایک ہی نمبر دو ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔
موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ آئے روز صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے، واٹس ایپ نےبھی نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
واٹس ایپ کے صارفین اب ایک ہی آئی ڈی کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے، جیسے موبائل کے علاوہ صارف ویب سائٹ پر بھی بغیر کسی کیو آر کوڈ کے واٹس ایپ استعمال کرسکے گا۔نئے فیچر کے تحت صارف واٹس ایپ موبائل کے بغیر بھی ویب سائٹ کی مدد سے استعمال کرسکے گا۔
اس فیچر کے تحت آپ بغیر موبائل کو آن لائن کیے ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔واٹس ایپ ویب اس وقت صرف چیٹ انٹرفیس کو اسپورٹ کرتا ہے اس میں وائس اور ویڈیو کال کا فیچر موجود نہیں ہے,واٹس ایپ ویب اس وقت صرف چیٹ انٹرفیس کو سپورٹ کرتا ہے جس میں وائس اور ویڈیو کال کا فیچر موجود نہیں ہے البتہ ماہرین ویب پورٹل میں بھی تبدیلیوں پر کام کررہے ہیں۔واٹس ایپ کا نیا فیچر ونڈوز، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کو سپورٹ کرے گا۔
واٹس ایپ پہلے آزمائشی فیچر متعارف کرائے گی جو صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکیں گے, بیٹا ورژن کی کامیابی کے بعد یہ فیچر عام لوگ بھی استعمال کرسکیں گے۔