ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹیزکی دوڑمیں بیگم صفدربھی دیگراہل خانہ سے پیچھے نہ رہیں۔ ہل میٹل سے لاتعلقی کا دعویٰ کیا، اسی کمپنی سے رقم منتقلی باعث شرم ہے، مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟۔
ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا پی ایم ایل این کی طرف جاتا ہے۔انکے اعمال انکے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نےعوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا۔غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کییمپ لگائے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) August 3, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سیاست میں ہرغیراخلاقی اقدام کا کھرا ن لیگ کی طرف جاتا ہے، اعمال سامنے آ رہے ہیں،عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا اورملکی وسائل کو لوٹا۔ غریب کی کٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔
2018 کے انتخابات میں عوام سے مسترد ہونے کے بعد کل آپ کو سینیٹ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ان دو جماعتوں نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو چند اضلاع تک محدود ہو جائیں گی۔کرپٹ قیادت کا دفاع کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) August 2, 2019
ایک روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ظل سبحانی نے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمیرکی آواز پر لبیک کہنے والوں کے خلاف کس منہ سے بول رہے ہیں؟۔
2013میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کرکے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں؟ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) August 2, 2019